37

دھوکہ دہی کے ذریعے چالاک افراد 2 تاجروں کی لاکھوں کی گاڑیاں لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چالاک افراد نے دو تاجروں کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں لے کر رفوچکر ہو گئے’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ریلوے روڈ کے تاجر علی حیدر نے تھانہ ریلبازار میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسکے واقف کار ملزم احسن رفیق نے اس سے گاڑی 60لاکھ روپے میں خریدی اور رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ اسطرح ملت روڈ کے رہائشی انور نے تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایاکہ اس کے واقف کار ملزم نوید نے اسکی لاکھوں روپے مالیت کی کار لیکر گیا اور واپس نہ کی، کافی روز گزرنے کے بعد ملزمان سے رابطہ کر کے گاڑی واپس کرنے کا کہا تو وہ لیت ولعل کے بعد گاڑی واپس کرنے سے انکاری ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں