دھی رانی پروگرام میں قیدیوں کی بیٹیوں کو شامل کرنیکا فیصلہ

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال نے”دھی رانی پروگرام”کا دائرہ کار بڑھا تے ہوئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب اس پروگرام میں قیدیوں کی بیٹیوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں مالی اور سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔قیدیوں کی بیٹیوں کی شمولیت کیلئے باقاعدہ حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا،سیکرٹری سماجی بہبود جاوید اختر کی جیل حکام سے ملاقاتیں ہوں گی،قیدیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے خاندانوں کے مسائل پر غورہوگا،دھی رانی پروگرا م سے مستفید قیدیوں کی بیٹیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا،قیدی بیٹیوں کی شادیوں کیلئے دہی رانی پروگرام میں درخواستیں دے سکیں گے۔ڈویژنل جیل حکام درخواستوں کی تصدیق کر کے سوشل ویلفیئر کو ارسال کرینگے،جیلوں سے موصول درخواستوں کی ایس او پیز کے مطابق چھانٹی کی جائے گی،تصدیق کے بعد اہل قیدیوں کی بیٹیوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا،پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں