دہشتگردبلوچستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سنٹرل کمیٹی کے رکن سید محمد علی بخاری نے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز پر ہونیو ا لے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالے18سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو قومی سلامتی اور استحکام کیلئے لازوال قر ار دیا ہے۔ دہشت گرد عناصر بلو چستا ن کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے بہادر سپاہی ان کے مذموم عزائم کو ہمیشہ کی طرح ناکام بناتے پر ہیں گے۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک کے میں ملا دیئے قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں