دہشتگردوں کا ایک اور تھانے پر حملہ

ڈیرہ اسما عیل خان (نامہ نگار) ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات تھے، انہیں اپنے گھر پہاڑپور جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔پولیس نے موقع سے شواہد لے کر واقعہ کی نوعیت بارے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں