دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ،44نمازی جاں بحق

نائجر (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک نائجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر اور لوگوں کو نشانہ بنایا ،حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 44افراد جاں بحق جبکہ 13افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44شہریوں کی ہلاکت کے بعد 3دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں