دہشتگردوں کی فائرنگ سے4پولیس اہلکار شہید،11زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے4پولیس اہلکار شہید جبکہ11زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں