دہشتگردی انتہا پسندوں کیخلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کاایک ہونا ناگزیر ہے ،عبدالرشید حجازی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ملکی بقا وسلامتی اور استحکام سمیت دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پیج پر اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے ۔ سیاسی انتشار نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پنچایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی نے معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ طاہر محمود کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا بد قسمتی سے ایک سیاسی جماعت کی ملک وقوم دشمن پالیسیوں کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں ۔ پاک فوج کی بروقت اور درست پالسیوں کی بدولت آج ہم دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ استقبالیہ تقریب میں سابق امیر مرکزیہ سٹی قاری عبد الرحمن آزاد ، ضلعی ناظم قاری محمد ارشد ، مولانا عبیدالرحمن اثری ، خالد محمود اعظم آبادی ، مفتی عبدالرشید ضیا ، مولانا محمد سردار عابد ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ سعید احمد چنیوٹی ، شیخ نثار احمد ، شیخ مقصود احمد اینڈ برادران ، شیخ رضوان احمد ، حافظ محمد یونس ربانی ، مولانا محمد حسین سردار ، حافظ محسن حمید ، حافظ سفیان سردار ، احسان الحق ، محمد ادریس یزدانی ، محمد عمران سلفی ، حافظ شاہد اشرف ، مولانا ابوبکر جمیل ، حافظ منظور الہی ، قاری مشتاق ساجد ، قاری عبد الماجد معاذ ، قاری محمد رفیق و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سیاسی و مذہبی میدان میں ہمیشہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کی غرض سے قائم کردہ بورڈ آف پیس شامل ہونے والے ممالک کو چاہیے کہ فلسطین ، کشمیر سمیت دیگر مسلم ممالک کے مظلوم و محکوم عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو پھر دنیا انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ ماضی گواہ ہے کہ ایسے اتحاد ہمیشہ مظلوم لوگوں کو مزید دبانے کے لیے بنائے جاتے ہیں ۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے مزید کہا کہ بیگانوں سے زیادہ اپنوں نے ملک کو کمزور کرنے میں کردار ادا کیا ہے ۔ موجودہ حالات میں اندرونی و بیرونی سازشوں اور دہشتگردوں سے ہمیں ملکر لڑنے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ملکی بقا وسلامتی اور استحکام کے لئے پاک فوج اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اگر ضرورت پڑی تو ہر کارکن اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں