دہشتگردی ایکٹ کے 4ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گڑھ پولیس نے تھانیدار سمیت 7اہلکاروں کو زخمی کرنے والے اور دہشت پھیلانے والے 4ملزمان بنارس علی’ ثالث’ دوست محمد اور جگدے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ یاد رہے کہ گڑھ کے علاقہ بھریری میں پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے حملہ کر کے تھانیدار منور اور 6کانسٹیبلان عمر حیات’ مظہر اقبال’ عدنان’ اکبر علی’ شہیر بہادر اور غلام حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں