1

دہشتگردی میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے

جڑانوالہ (نامہ نگار) متولی امام بارگاہ قصر بتول و ممبر امن کمیٹی سید تطہیر حسین نقوی نے اسلام آباد امام بارگاہ خدیجتہ الکبری خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے خود کش دھماکہ میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ہیں۔ سید تطہیر حسین نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے مگر دشمن عناصر پاکستان میں افراتفری اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوں کو کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور گمراہ ہو چکے ہیں افواج پاکستان ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں