دہشتگردی کا خاتمہ اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس دہشتگردی پر پاکستان کا ہر شہری 3پریشان ہے اور پورے ملک میں اس وقت ایک تشویش کی لہر دوڑی ہوئی ہے گزشتہ روز کے واقعات نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے اس صورتحال پر ہر پاکستانی پریشانی اور کرب میں گزر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک عرصہ سے غیر محفوظ بنا ہوا ہے ان نازک حالات میں ٹھوس منصوبہ بندی کی اشدت ضرورت ہے ۔ بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں بیرونی دہشت گردی کے خاتمہ اور اندرونی مسائل کے حل کے لئے فوری ایکشن کی ضرورت ہے ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز اس حوالے سے ایک ٹیبل پر اور ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر ٹھوس اور جامع پالیسی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کو بڑے دعوے کرنے کی بجائے اپنی ناکامی کو بھی تسلیم کرنا چاہئے ۔ دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ تو بہت واضح نظر آرہے ہیں لیکن اس نیٹ ورک کا خاتمہ قومی وحدت یگانت اور اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں