48

دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک کسی طرح بھی ہنگامہ آرائی کا محتمل نہیں ہو سکتا۔ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں کسی کو شر اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔حکومت ملکی ترقی، خوشحالی، عوامی بہتری کے لیے درست فیصلے کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی اپنی سیاسی اہمیت اور وقعت کھو چکی ہے۔ فیصل آباد کے عوام منفی سیاست اور غیر جمہو ر ی ہتھکنڈوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شر یف کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے ۔ حکو مت معیشت کی بحالی صنعتی ترقی اور عوام تک حکومتی ثمرات پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں