3

دہشتگردی کیخلاف آج سے آپریشن بدر کاآغاز

راولپنڈی (بیوروچیف) پاکستان کی سلامتی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم۔ خیبر پختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں آج سے آپریشن بدر کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے چار اہم نکات طے کیے ہیں۔ دہشت گردوں کے سرغنوں کا خاتمہ تمام نیٹ ورکس اور قیادت کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کیا جائے گا۔ ناقابل تسخیر سرحدی دفاع پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنا کر بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ عوام میں یکجہتی اور شعور قبائلی عوام اور شہریوں کو متحد کرکے دہشت گردوں کے خلاف عزم مضبوط کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے خفیہ مراکز کو تباہ کیا جائے گا۔ یہ آپریشن پاکستان کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں