دہشتگردی کی بڑھتی لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹری میا ں ریاض شاہد،مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل از طور اور سینئررہنمائوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بلوچستان میں بسوں سے 9 پنجابی مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا اور انکے وحشیانہ 2قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہرے دکھ اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط دہشت گردوں نے حکومت کے تمام تر دعوں کو ناکام بنا رکھا ہے وہ اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ جب اور جہاںچاہتے ہیں اپنا ہدف باآسانی حاصل کر لیتے ہیں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر انتہائی خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے قوم دہشتگردی کا خاتمہ اور دہشت گردوں کا قلع قمع چاہتی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کی سر زمین پر اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور سیکورٹی کے حوالے سے جن مسائل کا شکار ہے انکے حل کیلئے ضروری ہے کہ قومی سطح پر جامع مشاور ت کی جائے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ پہلے سے موجود پالیسی میں ایسی کون سے خامیاں ہیں جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں