10

دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ضلع کچہری کی سکیورٹی سخت

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ضلع کچہری فیصل آباد کی سکیورٹی سخت ، عدالتوں کے احاطہ اورضلع کچہری کے داخلی وخارجی راستوں پر ہر خاص وعام کی تلاشی لینا لازمی قرار ۔تفصیل کے مطابق بار عہدیداران، ضلعی پولیس اورانتظامیہ کا اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر ہونیوالے بم دھماکہ اور دہشت گردانہ کارروائی کے پیش نظر احاطہ کچہری فیصل آباد کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیااور تمام متعلقہ افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ احاطہ کچہری وسیشن کورٹس میں سکیورٹی کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ احاطہ سیشن کورٹس اور کچہری کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر مامور پولیس ملازمین ہر خاص وعام اور مشکوک شخص کی تلاشی لینے کے مجاز ہیں لہٰذا تمام ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران انکے ساتھ اس معاملے میں تعاون کریں۔احاطہ کچہری میں تمام ریڑھی بان اور ٹھیلے وغیرہ ختم کردیئے جائیں گے۔کچہری بازار گیٹ سے چینوٹ بازار تک سرکلر روڈ کی طرف واقع تمام وکلا چیمبرز کے بیرونی دروازے مستقل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ بار کے اندر پریس کلب کے سامنے والا چھوٹا دروازہ شام 5بجے کے بعد ہر خاص وعام کیلئے بند ہوگا۔شام کے اوقات میں وکلاء کے علاوہ ہر پرائیویٹ شخص کا داخلہ کچہری میں بند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں