42

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں امن برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو ٹھوس اور موثر منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ انہوں نے بنوں میں12جوانوں کی شہادت اور لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجہ میں 38افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعات کو ملکی معیشت’ استحکام کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات انتہائی ابتری کی طرف جا رہے ہیں ایسی صورت حال کے تناظر میں حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک سے دہشت گردی’ تخریب کاری کے بڑھتے واقعات ‘ بحرانوں سے نکالنے ‘ معاشی زبوں حالی اور دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا تمام سیاسی جماعتوں کو محفل ملکی مفاد کیلئے سوچنا ہو گا بنوں اور لوئر کرم میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجہ میں ملک میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں ایسے واقعات سے بعض ملک دشمن قوتیں ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنا چاہتی ہیں پاک فوج اور حکومت کو باہم مل کر اس کا حل تلاش کرنا ہو گا’ دہشت گردی ملک کے لئے ناسور اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے پوری قوم ایسے روح فرسا واقعات کی مذمت کرتی ہے’ لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آنے والے ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں