دہشتگردی کے تانے بانے باہر سے جڑے ہوئے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چوہدری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پارلیمانی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرزکو ایک پیج پر اور سیاسی معاملات کو ملکی سالمیت سے الگ رکھنا چا ہئے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے میاں نوازشریف کے ضروری کردار ادا کرنے کی اورکہا کہ سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کے لئے پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں ایسی پوسٹس یا وی لاگ نہ بنائیں جن سے ملک کو مشکل پیش آئے۔بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے باہر سے جڑے ہوئے ہیں، بی ایل اے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را کا ہاتھ ہے، اس کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے۔ ہرسیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے کہ افواج پاکستان کا مکمل ساتھ دیں۔شہیدہونے والے جوان قوم کے بچے ہیں جودہشت گردوں امقابلہ کررہے ہیں اس لئے ہمیں سیاسی مفادات کے بغیر پاک فوج کے ساتھ بغیر کسی تقسیم کے کھڑا ہونا چا ہئے۔ پاکستان کو غیر مستحکم اور سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے نہ ان کا کوئی مستقبل ہے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان دہشت گردوں کامقابلہ کررہی ہے اسے کمزور کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں