47

دہشتگردی کے واقعات امن کو خراب کرنیکی سازش ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کیساتھ ساتھ خیبرپختونخوامیںدہشتگردی کے عفریت نے بھی عوام کی زندگیا ں اجیرن کررکھی ہیں،بلوچستان کی طرح کے پی کے میں بھی رونما ہونے والے دہشتگرد ی کے واقعات پاکستان کے امن کو خراب کرنیکی ساز ش ہیں،دہشتگردی کی سفاک کاررو ا ئیوں سے پاک فوج اور قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، دہشتگردی کاشکارہونیوالے معصوم شہریوں اور افواج پاکستان کے اہلکاروں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، انکے لواحقین کے غم میں پوری پاکستانی قوم برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعا” قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں