دہشتگرد پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے درحقیقت پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں، جن میں اکثریت غیر ملکی عناصر کی ہے۔یہ دہشتگرد بے گناہ سندھی اور پنجابی مزدو ر و ں کو قتل کرکے عوام میں اشتعال پیدا کرنا چاہتے ہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں!دہشتگردوں کو کچلنا ہو گا ! اللہ پاک ٹرین کے شہداکی مغفرت فر ما ئے زخمیوں کوشفا عطا فرمائے جلد دہشت گردوں سے بلوچستان سمیت ملک صاف ہو جائے گا۔ضرورت اس بات کی ہے ہم بحیثیت قوم دہشت گردوں کی مذمت کریں نہ کہ شوشل میڈیا پر ان کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں