دہشتگرد پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے نوشکی میں سیکورٹی فورسز پرحملے کی شدید مذمت واحتجاج کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ دہشت گرد ملک کومفلوج اورقوم کویرغمال بناکرپاکستان کودنیا میں ناکام ریاست ثابت کرناچاہتے ہیں۔ نوشکی بم دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع ملک وقوم کے لئے ناقا بل تلافی نقصان ہے۔بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہرکا تسلسل انتہائی افسوسناک ولمحہ فکریہ ہے۔ قوم حکمرانوں سے سوال کرتی ہے کہ کب تک ہم اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہینگے۔حکمران طبقہ اختیارواقتدارکی بندربانٹ میں مصروف ہے جبکہ ملک وقوم کے دشمن دن رات قوم کو خون کے آنسو رولارہے ہیں۔ دن بدن بڑھتی دہشت گردی نے قوم کو مایوس کرکے رکھ دیا ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی روز بروزکاروائیاں عالمی سطح پر ملک وقوم کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کے لیے قومی سطح پر بلاتفریق سیاسی ومذہبی ہم آہنگی وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی PFP نوشکی بم دھماکے میں جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ خدارا ملک وقوم کوخون ریزی سے بچایا جائے اور ایسے واقعات کو روکنے کے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں