91

دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز

لاہور(بیوروچیف) وزیراعظم کے مشیر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔خضدار کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں، پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کیلئے تنگ ہو جائے گی، فیٹف پر بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ بڑھانے کی ضرورت ہے، دفاعی بجٹ بڑھانے پر بار بار غور ہوا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی یہی کہا ہے عوام پر بوجھ ڈالے بغیر دفاعی بجٹ کو بڑھایا جائے۔مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل ٹیبل پر ہوتا ہے، جلا گھیرا سے نہیں، وزیر اعظم 2بار پی ٹی آئی کو ہر ایشو پر مذاکرات کی آفر کر چکے ہیں، پی ٹی آئی نے دوبارہ پرتشدد احتجاج کیا تو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں