54

دہشت گردی سے پاکستان کو 50ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سینٹر فار اسٹرٹیجک پر سپیکٹو(سی ایس پی )میںانسانی تحفظ کے ذریعہ تر قی کے عنوان سے خصوصی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے شدید متاثر ہے جس کے نتیجے میں ملک کو 2002 سے 0.5ٹریلین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ جس نے انسانی تحفظ سے متعلق چیلنجوں کو حل کرنے میں رکاوٹ ڈالی سہیل محمود نے نوجوان نسل کی نشوونما پر زور ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ جن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اعلی تر قیاتی اہداف اور مقاصد کے حصول کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔ تر قیاتی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ۔ خصوصی رپورٹ میں آفات اور تباہ کاریوں کے تناظر میں کسی رد عمل کے بجائے فعال اور متحرک کرداراختیار کرنا ہوگا ۔ جو بحالی اور تعمیر نو کی صورت ہو عائشہ خان یاد دلایا کہ دنیا بے یقینی کا شکار ہے جہاں دنیا کو مسلسل نت نئے انسانی سلامتی کے حوالے سے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں