90

دہشت گردی کیخلاف جنگ متحد ہوکر لڑی جا سکتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈڑزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے اب سیاست کیلئے نئی شناخت تلاش کی جارہی ہے۔جس جماعت کاحصہ بنی ہے اس کیساتھ بھی اختلاف اور خود متحد نہیں۔انکاکہناتھاکہ کسی سے بھی مشروط مفاہمت نہیں کی جاسکتی۔ پی ٹی آئی کی سیکنڈقیادت اپنے بانی سمیت 9مئی کے واقعہ میں ملوث ملزموں کورہاکرنے کی شرط پرمفاہمت چاہتی ہے مگرایساکسی صورت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے امریکہ میں آئی ایم ایف اورورلڈبنک کے سامنے پی ٹی آئی کے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کومعاشی سازش قراردیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پلاننگ پرآئی ایم ایف کی پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاشی معاملات کوثبوتاژکرنے کی ناکام کوشش ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر شہدا سے متعلق توہین آمیز مہم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے شہدا کا مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر ملک قائم ہے تو شہدا کے خون کی وجہ سے ہے۔ فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہے، جتنی عزت کریں کم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں مرکزاورپنجاب حکومت اپنی کارکرردگی اورباالخصوص غریب عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات کرے گی تواس سے سیاسی وائرس ختم ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کابینہ میں جوٹیم شامل کی ہے وہ بہترکرداراداکریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں