70

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) گول کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی اسلم بھلی نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے میر علی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر شدید اظہار مذمت کیا اور دہشت گردوں کو ہلا ک کرنے کے دوران شہید ہو نیو ا لے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7جوانوں کی بہادری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں