دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پر ست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹر ی شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی میا ں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل اور سینئر رہنمائوں نے کوہاٹ کے علاقہ شکر درہ میںدہشت گردوں کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ اورDSP سمیت5 اہلکاروںاور2 شہریوں کی شہادت اور ڈیرہ اسما ئیل و بھکر کی سرحد پرواقع چیک پوسٹ پر خود کش حملہ میں 2 پولیس اہل کاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار اور دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں نے وطن کیلئے قربانی دی ہیں صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے حکومت پر زور دیا کہ بیرونی سر پرستی میں ہونیوالی دہشت گردی کے ناسور کا جڑسے خاتمہ کیا جائے ۔جنرل سیکرٹر ی شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی میا ں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل اور سینئر رہنمائوں نے کہاکہ جب تلک پولیس کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر نہیںبنایا جاتا دہشت گردی کی اس نئی لہر پر قابو نہیں پایاجا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں