دہشت گرد سامراجی قوتوں کے آلہ کار ہیں

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار ایم پی اے رائے شہادت خاں کھرل نے کہا ہے کہ سانحہ بلوچستان ضلع ژوب میں مسافر بسوں سے پنجابی افراد کو نکال کر انسانیت سوز دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے جسکی پاکستان پیپلز پارٹی شدید مذ مت کرتی ہے دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی ان کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے یہ سامراجی قوتوں کے الہ کار ہیں جو پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں انسانیت سوز مظالم کروانے والی بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اپریشن سندور ہماری ناکامی کے باوجود جاری رہے گا جس کی زندہ مثال بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی دل خراش وارداتیں ہیں روز بروز بڑھتی ہوئی دہشتگردی ملکی سلامتی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے دہشتگردی نے پھر زورسے سر اٹھایا ہے جسے کچلنا ہو گا،ہندوستان اور اسرائیل کی تخریب کاری کی وارداتیں بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی،انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر ملک کے دفاع و استحکام کیلئے کردار ادا کرنا ضروری ہے،پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ہے۔رائے شہادت خاں کھرل نے کہا کہ ملک بھر کے دیگر صوبوں سمیت بلوچستان میں دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سانحہ بس مسافر میں ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے ہونے والی شہادتیں پر غم زدہ خاندانوں کے تمام لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں اور شہدا کے ورثا کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں