دیت کی رقم98لاکھ28ہزار670روپے مقرر

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی وزات خرانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98لاکھ 28ہزار 670روپے مقرر کی گئی ہے ، یہ دیت کی رقم 30ہزار 630گرام چاندی کے برابر مقرر کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت کے تحت اگر کوئی شخص قتل یا جسمانی نقصان کا مرتکب ہو اور مدعی اس کے خلاف قصاص (بدلے کے طور پر سزا) نہ لینا چاہے تو وہ “دیت” کے تحت معاوضہ وصول کر سکتا ہے۔ دیت کی رقم ہر سال چاندی کے نرخ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔دیت کی رقم کے اہم نکات درج ذیل ہیں:یہ رقم شرعی قوانین کے تحت غیر ارادی قتل یا نقصان کی صورت میں جرمانہ یا مالی معاوضہ کے طور پر دی جاتی ہے۔دیت کی رقم کا تعین چاندی کے وزن (30,630گرام) کی موجودہ مالیت کے مطابق ہوتا ہے، جو ہر سال مہنگائی اور مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔اس رقم کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ہوگا جہاں فریقین دیت پر رضامند ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں