53

دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ’4افرادقتل

راولپنڈی(بیوروچیف) تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران4افراد قتل ہو گئے۔راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ایس ایچ او روات نے بتایا کہ خونی تصادم میں ایک فریق کے جانب سے 3 جب کہ دوسری جانب سے 1 شخص قتل ہوا جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس کی بھاری نفری گاوں بگا شیخاں سمیت آر ایچ یو میں تعینات ہے تاہم روات معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں