دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل،حادثہ میں شہری چل بسا،ناخلف بیٹے کا ماں پر تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل’ جڑانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ادھیڑ عمر شخص چل بسا’ ناخلف بیٹے کا والدہ پر بہیمانہ تشدد’ بہن کو اغواء کرتے ہوئے مزاحمت پر بھائی کو گولی مار کر زخمی کر دیا’ چالاک افراد نے 5شہریوں کیساتھ 80لاکھ کا فراڈ’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ 40 گ ب میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کی خاطر مسلح ملزمان عدیل وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف وقاص ولد افتخار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ جڑانوالہ روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے 215ر۔ب کا رہائشی 55سالہ اعظم ولد ساہی بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کے رہائشی عمر یونس نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے پر ناخلف قاسم نے چھری کے وار کر کے والدہ کوثر بی بی کو بری طرح زخمی کر دیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا، پولیس نے پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم بیٹی کی تلاش شروع کر دی جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ425گ ب کے رہائشی الطاف حسین نے بتایا کہ اوباش ملزمان ظفر وغیرہ خاتون کو اغوا کر کے لے جا رھے تھے کہ اس کے بھائی حسنین کو مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح کر دیا، اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے نوید کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، علاوہ ازیں پیپلز کالونی کے علاقہ کوٹ خان محمد کے عمر مومن نے بتایا کہ اس کے جاننے والے جاوید نے کاروبار کا جھانسہ دیکر34لاکھ20ہزار روپے ہڑپ کر لئے، گلستان کالونی کے لطیف سے ملزم عبداللہ نے18لاکھ، طارق آباد کے عمر کو ملزمان سعد وغیرہ نے ماکان کے جعلی کاغذات دکھا کر 14لاکھ لے اڑا، غلام محمد آباد کے ثناء اللہ سے ملزم علی رضا نے10لاکھ اور سدھو پورہ کے عظیم سے چالاک ملزم مختار نے لاکھوں روپے لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں