دیرینہ رنجش پر سالوں نے بہنوئی کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دیرینہ رنجش پر مشتعل سالوں نے ٹوکہ کے وار کر کے بہنوئی کو ابدی نیند سلادیا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 216 رب محمد والا کے رہائشی ندیم ولد نسیم کی شادی پروین بی بی سے ہوئی۔ بعدازاں پروین بی بی کیبھائیوںعثمان علی اور شان علی پسران عارف علی کا بہنوئی ندیم کے ساتھ کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا اور وہ ایک دوسرے سے ناراض تھے، گزشتہ شب برادر نسبتی عثمان علی اور شان علی ‘ ندیم کے پاس آئے اور باتوں میں باتوں میں کسی بات پر دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی تو ملزمان نے ٹوکہ کے وار کر کے بہنوئی ندیم کو بری طرح زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں