دیسی خیالات کی لڑکی ہوں۔ کورین ٹائپ لڑکے پسند نہیں’ جینس ٹیسا

لاہور (شوبز نیوز)ماڈل و اداکارہ جینس ٹیسا نے کہا ہے کہ وہ دیسی خیالات کی لڑکی ہیں، انہیں کورین ٹائپ کے لڑکے پسند نہیں، وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہیں گی۔جینس ٹیسا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مستقبل میں اپنے شریک حیات کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے ماضی میں محبت کیے جانے اور دل ٹوٹنے کا انکشاف بھی کیا اور کہا کہ یک طرفہ محبت عذاب ہوتی ہے، ایسی محبت نہیں ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں نسلی تعصب کا سامنا بھی کرنا پڑا، ان کی رنگت کی وجہ سے انہیں مسترد بھی کیا گیا۔ماڈل و اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے بہت زیادہ نسلی تعصب کا سامنا نہیں کیا، تاہم انہیں بھی روایتی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان میں خوبصورتی کے الگ معیارات ہوتے ہیں۔ان کے مطابق ماڈلنگ کی طرح ان کا اداکاری کا کیریئر بھی اچھا جا رہا ہے اور اب تک ان کے کام کو پسند کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں