دیشا وکانی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں واپس نہیں آئیں گی

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی طویل ترین مزاح سے بھرپور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں جیٹھا لال کے برادرِ نسبتی سندر لال کا کردار ادا کرنے والے میور وکانی نے جو دیا بین کا اہم کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی کے حقیقی زندگی میں بھی بھائی ہیں، انہوں نے اپنی ہمشیرہ کے ڈرامہ سیریل میں واپس نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے شائقین دیا بین کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن دیشا وکانی کے بھائی نے خاندانی ذمے داریوں کی وجہ سے ان کی عدم واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔میور وکانی نے تصدیق کی ہے کہ دیشا وکانی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں واپس نہیں آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں