دینی مدارس قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) جامعہ سلفیہ میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم،شیخ الحدیث حافظ محمد شریف،پرنسپل جامعہ محمد یاسین ظفر، مولانا نجیب اللہ طارق، ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے لیکن اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں دہشت گردی لاقانونیت ، جہالت ، غربت اور افلاس ہے اس کے خاتمے کا ذریعہ تعلیم ہے اس کے ذریعے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اگر اس تعلیم میں دینی تعلیمی بھی کر دی جائے تو سونے پہ سہاگہ ہے دینی مدارس پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور دینی تعلیم کے فروغ میں ان کا کردار مثالی ہے اور لاکھوں طلبہ اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیںپاکستان میں 60 لاکھ بچے بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں انھوں نے مزیدکہا ہماری سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کے لیے جدوجہد کریں اور دشمنان پاکستان پر گہری نظر رکھیں جو امن و امان کو سبوتاز کرتے ہیں اور خوف و دہشت پھیلاتے ہیں جامعہ سلفیہ پاکستان کی تعمیر ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے انھوں نے کہا جامعہ سلفیہ کی تعلیمی تربیتی کوششوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ ہر وہ طلبہ جو سالانہ امتحان میں 90 فیصد نمبر حاصل کرتے ہیں جامعہ ہر سال انہیں گراں قدر انعامات سے نوازتا ہے طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئے کلاس رومز کی تعمیر آخری مراحل میں ہے تقریب میںحکیم عزیزالرحمن ، مولاناادریس سیلفی،قاری عنایت اللہ،مولاناعبدالقیوم ،مولانامحمدارشد،حافظ جہانگیرنے بھی خطاب کیااورطلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں