31

دین سے دوری انسان کی ناکامیوں کا سبب ہے

اواگت (نامہ نگار)دین سے دوری انسان کی ناکامیوں کا سبب ہے چک نمبر 65گ ب میں مولانا ممتازکلیار نے عاشرسٹچنگ پوائنٹ کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں قرآن کی تعلیم ہی ہے جس ہماری معاشی، معاشرتی، روحانی زندگی بدل سکتی ہے اگر ہم اس پر عمل پیرا رہیں تو ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوسکتی آخر میں انہوں نے کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی اس موقع پر شیخ ابرار احمد آکاش، رانا عاقب ذکا، شیخ علی عاشر، شیخ جہانزیب، رانا وہاب، اکبر علی، عثمان رحمانی، ملک حمزہ، مرزا امجد سہیل، قاری سعید خاکی، کاشف گجر، مرزاافتخار،میاں کلیم اللہ، شیخ میرہادی ودیگر بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں