چنیوٹ(نامہ نگار)ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید حافظ محمد عمر سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت محسن علی ہرل نے حاصل کی تقریب سے رضوان الحق چوہان ڈاکٹر خالد یاسین الطاف حسین ملک راجہ ریاض خان حکیم منظور حسین مکی اور صدر ادارہ ہذا شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت دنیا کے لئے مشعل راہ ہے آپ نے ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت اور توحید کی اتباع میں گزاری آپ نے فرمایا کہ میں ایک معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں اور دنیا میں علم و حکمت اور دانائی پھیلانا میرے ذمے ہے میں اللّٰہ تعالیٰ کا آخری نبی ہوں اور میرے بعد اس قسم کا دعویٰ کرنے والا مرتد اور کافر ہیں تعظیم انسانیت کا درس میری تعلیمات میں شامل ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اتباع رسول کو اپنائیں اور نمود و نمائش سے اجتناب کریں یہی راہ نجات کا ذریعہ ہے اس تقریب کی نسبت سے آج خصوصی طور پر فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مدینہ سے آئے ہوئے حکیم منظور حسین مکی نے بزریعہ نبض مریضوں کی تشخیص کی۔
39