دیور نے زیادتی کے بعد بھاوج کوموت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرہ(نامہ نگار)دیورنے مبینہ طور پربھاوج سے زیادتی کے بعدچھرے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر250گ ب کا ابو سفیان لاہور میں پرائیویٹ ملازمت کر تا ہے جس کی اہلیہ سونیا بی بی کو اس کے دیورکاشف رحمان نے اپنے پاس چک نمبر159گ ب بلایا جہاں پرملزم نے مبینہ طور پر سونیا کے ساتھ زیادتی کی اور بعدازاں چھرے کے وار کرکے اس کو قتل کر دیا جس کی اطلاع پا کرتھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کوحراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیااور مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دی۔ملزم نے الزام عائد کیاہے کہ اس کی بھابی کے پاس نازیباتصاویر تھیں جس سے وہ اس کوبلیک میل کرکے رقم کا تقاضاکر تی تھی ۔صدر پولیس گوجرہ قتل کے مختلف پہلوئوں پرمصروف تفتیش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں