30

دیپکاپڈووکون کی انسٹاگرام ریل کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ سلیبرٹی دپیکا پاڈوکون سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 80 ملین سے تجاوز کر چکی ہیتاہم حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ایک ہوٹل چین کے ساتھ اشتراک میں پوسٹ کی گئی انسٹاگرام رِیل نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔دپیکا پاڈوکون نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک رِیل شیئر کی، جو کہ ایک مشہور ہوٹل چین کے ساتھ پیڈ پارٹنرشپ کا حصہ تھی،اس رِیل نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور صرف 8 ہفتوں میں اسے 1.9 ارب (بلین) بار دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ایک سادہ سا پروموشنل ویڈیو تھا، جسے اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل قرار دیا جا رہا ہے،دپیکا کے مداح اس ریل کی مقبولیت پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل؟ ملکہ ہونے کی یہی تو وجہ ہے۔ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 1.9 ارب؟ میں نے زندگی میں پہلی بار کسی ویڈیو کو اربوں میں جاتے دیکھا ہے۔ایک اور مداح نے لکھا کہ ایک ماہ میں 2 ارب ویوز حاصل کرنا تاریخی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں