40

دیکھ بھال نہ ہونے سے ہڑپہ میوزیم کی کروڑوں روپے سے بننے والی سڑکیں تباہ

ساہیوال (بیوروچیف) ہڑپہ میوزیم کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ہڑپہ میوزیم کی کروڑوں روپے سے بننے والی سڑکیں تباہ و برباد ہونے لگی صفائی کے ناقص ترین انتظامات اور آثار قدیمہ بھی ختم ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آثار قدیمہ ہڑپہ میوزیم میں ناقص ترین انتظامات ہڑپہ میوزیم کی کروڑوں روپے سے بننے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔گندگی نہ پھیلانے کے بورڈ تولگا دیے گئے لیکن صفائی کے ناقص ترین انتظامات اور ہڑپہ میو زیم جنگل میں تبدیل ھڑپہ میوزیم کے ملازمین ڈیوٹی سے غائب ہیں جسکی وجہ سے آنیوالے لو گو ں کو شدید مشکلات کا سامنا بدقسمتی آثار قدیمہ کے اعلیٰ افسران اور ساہیوال ضلعی انتظامیہ نیند خرگوش کے مزے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں