سرگودہا (بیوروچیف) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹریکا ویژن ہے کہ شہروں کے ساتھ دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا بنایا جائے ‘دیہاتیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں ۔اب گاؤں چمکیں گے پروگرام اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ اس انقلابی اقدام سے دیہاتوں میں سیوریج صفائی کیساتھ انکروچمنٹ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سرگودھا کے دوران اب گاؤں چمکیں گے کے حوالے سے مختلف یونین کونسلوں کے معائنہ اور افسران کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
52