47

دیہی خواتین کیلئے جدید آئی ٹی ٹریننگ پروگرام (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں خواتین کیلئے ایک تاریخی ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا اس انقلابی منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے دیہات کی 27ہزار خواتین کو جدید ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ دی جائے گی جس کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام چھ ماہ کی آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ہر خاتون کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور مفت وائی فائی ڈیوائس فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عملی طور پر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ سکیں، دیہی خواتین کو آئی ٹی اور ویب ڈویلپمنٹ کوڈنگ سائبر سکیورٹی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ای کارمرس سوشل میڈیا مینجمنٹ گرافک ڈیزائن ملٹی میڈیا’ فری لانسنگ’ ریموٹ ورک’ ڈیٹا انٹری اور آفس آٹومیشن سمیت جدید مہارتیں سکھائی جائیں گی آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ یا آن لائن بزنس شروع کر سکیں گی، دیہی خواتین گائوں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرئزز میں تبدیل کر سکیں گی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ پروگرام خواتین کے لیے صرف ایک تربیتی منصوبہ نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ ہے دیہی خواتین اب گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے باعزت روزگار کما سکیں گی جبکہ ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی خواتین اب دیہات میں رہتے ہوئے بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی اور ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بنیں گی دیہی خواتین اس ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں گھر بیٹھے PSDF کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتی ہیں مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹریننگ سے خواتین کو تعلیم اور معاشی ترقی کے مواقع ملیں گے، صنفی مساوات کو فروغ حاصل ہو گا، دیہات میں مائیکرو انٹرپرائزز ترقی کریں گی اور خواتین فاصلوں کی رکاوٹوں کو ختم کر کے خود مختاری کی جانب بڑھ سکیں، پنجاب حکومت کے اس اقدام سے دیہی خواتین کے لیے جدید مہارتیں سیکھنے میں فعال کردار ادا کرنے اور خود کفالت کی راہ ہموار ہو گی،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 27ہزار دیہی خواتین کو جدید مہارتوں کی فراہمی کا انقلابی اقدام واقعی دیہی علاقوں میں ایک ایسا سماں پیدا کر دے گا کہ گائوں بھی شہر کی مانند ترقی کی طرف گامزن ہو جائیں گے جب ہزاروں خواتین ہنرمند بن جائیں گی اور معاشی طور پر خودمختار ہوں گی تو لامحالہ ان کے خاندان بھی خوشحال ہوں گے سب سے اہم بات یہ ہے کہ دیہی خواتین کو معاشی طور پر نہ صرف سہارا ملے گا بلکہ وہ کچھ کر گزرنے کے جذبہ کے تحت اپنے خاندان کیلئے نیک نامی کا باعث بھی بنیں گی ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت ان خواتین کو وظائف بھی دیئے جائیں گے جبکہ ان خواتین کو ہنرمند بننے کے بعد پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور مفت وائی فائی ڈیوائس بھی فراہم کی جائے گی جس کی بدولت ان خواتین کو عملی طور پر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کا موقع حاصل ہو گا جو پنجاب حکومت کا دیہی علاقوں کی خواتین کے لیے بہت بڑا تاریخی اقدام ہو گا بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی فیصلوں سے تعلیمی اداروں کے نوجوانوں سمیت اب دیہی علاقوں میں رہائش رکھنے والی خواتین بھی فائدہ اٹھا سکیں گی دیہی علاقوں میں بھی ترقی ہو گی اور خواتین خودمختاری کی جانب بڑھ سکیں گی صنفی مساوات کو فروغ حاصل ہو گا اور خواتین میں پائی جانے والی محرومیاں بھی دور ہونگی وزیراعلیٰ پنجاب نے تو اپنا فرض ادا کر دیا ہے اور دیہی علاقوں کی ہزاروں خواتین کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دیہی علاقوں کی خواتین خود کو اس ٹریننگ کے لیے تیار کریں اور چھ ماہ کی آن لائن تربیت حاصل کرنے میں بالکل تاخیر نہ کریں آنے والا وقت جدید مہارتوں کے حامل مرد خواتین کی زندگیاں بدل سکتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں