53

دیہی علاقوں میں بجلی کی چوری عام ہو گئی

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) دیہاتوں میں بجلی کی چوری عام، چوری شدہ یونٹس کو لائن لاسز کی مد میں عام شہریوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ سب ڈویژن میپکو منڈی صادق گنج میں شامل دیہاتوں میں بجلی کی کھلے عام چوری جاری ہے دیہاتوں میں چارہ کاٹنے والے ٹوکے ٹیوب ویل سمیت دیگر ہیوی مشینری بھی کھلے عام چوری کی بجلی پر چلائی جاتی ہے سب ڈویژن منڈی صادق گنج میں تعینات عملہ اور افسران شہر کی حد تک تو بجلی چوری کی روک تھام کے لئے کاروائیاں کرتے ہیں لیکن دیہاتوں میں بجلی کی چوری روکنے کے لئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے دیہاتوں میں بجلی کی چوری بڑھتی جا رہی ہے دیہاتوں میں چوری ہونے والی بجلی کے یونٹس کو لائن لاسز میں شمار کر کے مختلف طریقوں سے دیگر صارفین پر ڈالا جاتا ہے جس سے عام صارفین کو ایک بڑی تعداد مختلف مسائل کا شکار ہوتی ہے چیف آفیسر میپکو ملتان دیہاتوں میں بجلی کی چوری روکنے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں