65

دی لینگویج گیلری کے زیراہتمام محفل میلاد منعقد

فیصل آباد(پ ر) دی لینگویج گیلری کے زیر اہتمام چوتھی محفل میلاد ” وَ مَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن” َ منعقد کی گئی۔ محمد نعیم عطاری نے تلاوت کی۔ اس محفل میلاد کے آرگنائزر جنید محمود بیگ نے موجودہ حالات میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر معلوماتی بیان کیا اور کہا ہے کہ ہم اپنے فلطین بھائیوں کے لئے کچھ بھی نہیں کر پا رہے ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر فلسطینی بھائیوں کے لئے بڑھ چڑھ کر امداد مہیاء کریں اوران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اس محفل میلاد میں قاری اظہار الحق زاہدی نے بیان کیا اورحضرت محمدۖ کی زندگی پرروشنی ڈالی۔ میلاد کی تقریب میں سابقہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم،سابقہ صدر ڈائز کیمیکلز اینڈ نائب صدرایف سی سی آئی بلال وحید،طارق محمود بیگ،جنی محمود بیگ، ناصر محمود بیگ، مکرم بیگ ، بابر شہزاد، سعید اقبال، مرزا زاہد، محمد شبیر، حاجی گلزار، میاں عبدالوحید، ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں