دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 20اپریل کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام آٹھویں بار شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد مورخہ 20اپریل بروز اتوار 2025ء کو بوقت 12بجے تا 5بجے شام بمقام مدنی پارک’ علامہ اقبال کالونی فیصل آباد میں ہو گا، اس موقع پر 14جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، 14جوڑوں کی شادیاں کروانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں اجتماعی تقریب کا انعقاد ہو گا۔ دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ظہیر احمد’ ملک نذیر احمد وائس چیئرمین’ ملک عاصم صفدر سرپرست اعلیٰ’ ملک ندیم صدر’ لالہ اصغر علی سینئر نائب صدر’ملک فیض سلطان نائب صدر’ عطا جیلانی کمبوہ جنرل سیکرٹری’ افتخار علی ریحان جوائنٹ سیکرٹری’ مجید قادری فنانس سیکرٹری’ نعمان کمبوہ سیکرٹری اطلاعات انتظامات کے حوالے سے متحرک ہیں۔ اس موقع پر چوہدری عابد شیر علی سابق وزیر مملکت پانی وبجلی’ ریاض ملک نیوز ایڈیٹر ”ڈیلی بزنس رپورٹ”، رانا احمد شہریار خاں’ نواز ملک’ عبدالرزاق ملک سابق میئر فیصل آباد’ خواجہ شاہد رزاق سکا’ رانا طیب خاں’ حاجی غلام قادر’ محترمہ مریم خان کمشنر’ کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ حافظہ عظمت فردوس’ چنگیز احمد خان کاکڑ’ شیخ شاہد جاوید’ میاں طاہر جمیل اور دیگر شخصیات کی خصوصی آمد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں