دی ہنڈرڈ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سے ابرار احمد کے معاہدے سے متعلق این او سی پر بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا ابرار احمد کی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت پر ویسٹ انڈیز کی سیریز آڑے لے آیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کا نہ کھیلنے کا امکان ہے، نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ابرار احمد کی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت مشکوک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دی ہنڈرڈ کیلئے ابرار احمد کی دستیابی ان کے قومی ذمہ داریوں کے ساتھ ٹکرا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں