لندن (سپورٹس نیوز)برطانوی ٹی20 لیگ ڈی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں65پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق 20 مارچ کو ہونے والے پلئیرز ڈرافٹ میں 60 مینز کرکٹرز جبکہ 5 ویمنز کھلاڑی شامل ہیں، فرنچائز نے محض دو پاکستانی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں مانچسٹر اوریجنل اسامہ میر جبکہ ویلش فائر کے حارث رئوف شامل ہیں۔ڈرافٹ میں حسن علی، نسیم شاہ کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پائونڈز مقرر کی گئی ہے جو مہنگے ترین کرکٹرز میں شامل ہیں۔
