دی ہنڈریڈ لیگ’ ناقص پرفارمنس! کوئی بھی پاکستانی فرنچائز کا حصہ نہ بن سکا

لندن (سپورٹس نیوز) ناقص کارکردگی کے باعث برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل کوئی بھی پاکستانی کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکا۔دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا تھا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل تھے۔ اہم ٹورنامنٹ میں شریک 8فرنچائزز میں کسی ایک فرنچائز نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کیا۔افغانستان کے اسپنر نور احمد کو مانچسٹر اوریجنلز نے 2 لاکھ پائونڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 7کروڑ 25لاکھ سے زائد) میں اسکواڈ کا حصہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں