15

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا تعلیم کے میدان میں کردار مثالی ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے بارہویں کانووکیشن کا شاندار انعقاد ۔دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے بارھویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے کی جبکہ چئیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے عرصہ کے دوران دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے تعلیم کے میدان میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور اس ادارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر نمایاں یونیورسٹیز میں اہم مقام حاصل کیا ہے، انہوں نے گریجوایٹس سے کہا وہ تبدیلی کے علمبردار ہیں ، جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوسکا وہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے والدین نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آپ کو اعلی تعلیم دلوانے کیلئے جو قربانیاں دیں آج آپ نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ والدین نے اپنا پیٹ کاٹ کر اپکی تعلیم جاری رکھی ہے۔ اس دور میں تعلیم حاصل کروانا بڑا مشکل کام ہے۔ آپ کا تعلیمی سفر ختم ہوا لیکن آپ پر اصل ذمہ داری اب شروع ہوئی جب آپ عملی زندگی میں قدم رکھنے جار ہے ہیں۔ آپ کا فرض ہے کہ اپنے معاشرے اور وطن کی خدمت کا عہد کریں تاکہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو اندرونی و بیرونی ہر سطح پر بے شمار چیلنجز درپیش ہیں۔ ہمارے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں ملک کا مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے۔مجھے امید ہے وہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتیہوئے وطن کی ترقی و استحکام کیلیئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہ کو نووکیشن کے موقع پر یہاں گریجوایٹس سے ملک و قوم کی خدمت کا عہد لیا جاتا ہے جو کہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا ہی خاصہ ہے اس کی مثال کسی دوسری یونیورسٹی میں نہیں ملتی جو کا لائق تحسین ہے۔ گورنر پنجاب نے ملک میں اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کیلئے مدینہ فاونڈیشن کی خدمات کو بیحد سراہا۔چئیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اپنے خطاب میں نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو ایک بہترین درسگاہ قرار دیا اور کہا کہ یہاں انہوں نے کہا کہ خاص طور پر یہاں خواتین کو اعلی تعلیم دے کے ذریعے باختیار بنایا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی گریجوایٹس کامیابیوں کا یہ سفر اپنی لگن، محنت اور بہترین مقصد کے ساتھ یونہی جاری رکھیں گے۔ چئیرمین بورڈ آف گورنرز محمد حیدر امین نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار والدین اور اساتذہ کا ہے۔ طلبا اپنے مستقبل کی جانب ایک مقصد اور ایک کردار کے ساتھ آگے بڑھیں، ہم کسی سے مقابلہ نہیں گلوبل تبدیلی چاہتے ہیں۔گورنر پنجاب نے تعلیمی سیشن کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 34 طلبا کو سلیم گولڈ میڈلز،33 طلبا کو مختار سلور اور 33 سٹوڈنٹس کو امین برانز میڈلز دیئے۔کانووکیشن میں مجموعی طور پر 1811 گریجوایٹس نے ڈگریاں وصول کیں۔ جن میں 24 پی ایچ ڈی گریجوایٹس کے علاوہ میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سا ئینسز فارماسیوٹیکل سائنسز کے 1205 گریجوایٹس، انجنینرنگ اینڈ ٹینکالوجی اور انفارمشین ٹیکنالوجی کے 288 ، مینجمنٹ سٹدیز کے 213، آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے 105 گریجوایٹس شامل تھے۔ کانووکیشن کے موقع پر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی الفا ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہلال احمر پنجاب کے نام سولہ لاکھ روپے کا چیک جبکہ گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کی گرین ویلفئیر کمیونٹی کی جانب سے چودہ لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے گورنر پنجاب نے یونیورسٹی طلبا کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ مدینہ فانڈیشن کے چیئرمین میاں محمد حنیف، یونیورسٹی کے وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حمزہ امین، ممبر بورڈ آف گوررنرز حسن رشید، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، پرو ریکٹر گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان ،رجسٹرارڈاکٹر زاہدہ مقبول مختلف شعبوں کے ہیڈز ، فیکلٹی ممبران اور گرایجوایٹس کے والدین تقریب میں شریک تھے۔ کانووکیشن کے اختتام پر والدین کی جانب سے جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے جو اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی سے نہال تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں