ذاکر خان کتنے عرصے تک کامیڈی سے دور رہیں گے؟ وجہ بتا دی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے عارضی طور پر کامیڈی چھوڑ دی، جس کی وجہ اور دورانیہ بھی انہوں نے بتادیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ کامیڈی سے وقفہ لینے کی وجہ ان کی صحت کے مسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے مخر کیے گئے تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔جنوری کے آخر میں حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران ذاکر نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کا وقفہ کئی سالوں تک بڑھ سکتا ہے، ممکنہ طور پر 2028، 2029یا 2030تک، جب وہ اپنے موجودہ وعدے پورے کر لیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ صحت اور ذاتی معاملات کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے۔بعدازاں ایک اور تقریب میں ذاکر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا، میری چھٹی کی اصل کہانی یہ ہے کہ میرے پاس بہت سا لکھنے کا کام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں