ذخیرہ اندوزوں ، منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) کسان اتحاد فیصل آباد کے ڈویژنل صدر چوہدری اظہر جاوید گجر نے کہا ماہ رمضان کے دو عشرے گزر گئے پنجاب حکومت اورضلعی انتظا میہ فیصل آباد سے بے لگام مہنگائی نہ کنٹرول ہو سکی کمر توڑ مہنگا ئی نے تبا ہی مچا کے رکھی ہے ہا ئے مر گئی مہنگائی کی دوہائی پورے ملک میں گنج رہی ہے عشر ہ مغفرت کے دوران منافع خوروں اور زخیرہ اندازوں کو لگام ڈالنے کے لئے نہ توپنجا ب حکو مت تیار ہے اور نہ ہی ضلعی انتظا میہ عملی اقداما ت کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ توانائی سیکٹر کا گردشی کم کرنے کیلئے ایڈجسٹمنٹ اور ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی پر سخت تشویش ہے ۔ عوام کیلئے بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی پہلے ہی مشکلات کا باعث ہے ، حکومت عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے لائن لاسز کو کنٹرول کرے اور نا دہندگان سے وصولی کویقینی بنایا جائے نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تو ہر ماہ اپنا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں عام غر یب آدمی ماہ رمضان کے روزے رکھے یا بجلی و گیس کے بھا ر ی بھر کم بل کہا ںسے ادا کرے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں