ساہیوال(بیورو چیف) ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور اسٹاکسٹ مافیا کے آگے بے بس،ذخیرہ اندوزوں کی اطلاع دینے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگی۔ ایک طرف مہنگائی،بجلی کے بلوں اور بے روزگاری نے غریب کا جینا محال کر رکھا ہے تو دوسری طرف آٹا چینی مافیہ اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت اور بے حسی نے غریب کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ اعلی ضلعی افسران کو نشاندہی کرنے کے باوجود بھی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی عمل میں نا لانا سمجھ سے بالا ہے۔ اسی چینی ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے آج چینی 180 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ ایک غریب مزدور اور دیہاڑی دار کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اور چینی مافیہ کی ملی بھگت سے غریب شخص آج ایک کلو چینی گھر نا لے کر جا سکتا ہے اس بے حس مافیہ کی وجہ سے غریب کی زندگی سے مٹھاس ختم ہو چکی ہے اور وہ مہنگائی، بے روزگاری، مفلسی، کی کڑواہٹ میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
27