ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کردی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

فیصل آباد /اسلام آباد /کراچی /لاہور (سٹاف رپورٹر /بیوروچیفس) سیلاب میں فصلوں کے نقصان کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو آٹے کی قیمتوں مزید اضافہ ہوگا۔حالیہ سیلاب میں فصلوں کے تباہ ہونے کے بعد فیصل آباد’ اسلام آباد اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ سامنے آگیا۔سبزیوں کی قیمتوں میں دو روز میں مزید اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ، آلو، پیاز، ادرک، لہسن، توری، ٹنڈا سب ہی پہلے سے زیادہ مہنگے ہوگئے۔اس حوالے سے عوام نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی بھی مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے اشیا مصنوعی قلت پیدا کرکے مال مہنگا کیا جارہا ہے۔عوام نے کہا کہ آئے دن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور دکانداروں کا موقف ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھی ہیں، درآمد کی گئی سبزیاں بھی ہم تک پہنچتے پہنچتے مہنگی ہو جاتی ہیں۔دکانداروں نے کہا کہ مال ہی نہیں ہے پیچھے سے مال مہنگا بھی نہیں دے رہے ہم کیا کریں دوسرے ممالک سے آنے والی سبزی بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں